چیئرمین نیب لاہور پہنچ گئے ،آج اہم اجلاس کی صدارت کرینگے

ڈی جی نیب لاہور مختلف اہم ہائی پروفائل کیسوں کے حوالے سے بریفنگ دینگے

اتوار 5 اگست 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2018ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال گزشتہ سہ پہر لاہور پہنچ گئے چیئرمین نیب کا لاہور پہنچنے پر ڈی جی نیب اور دیگر اعلیٰ افسران نے ان کا استقبال کیا چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کے دورہ لاہور کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ چیئرمین نیب کو آج بروز پیر ڈی جی نیب لاہور مختلف اہم ہائی پروفائل کیسوں کے حوالے سے بریفنگ دینگے اور اس کے ساتھ ساتھ چیئرمین نیب کو سابق پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی 56 کمپنیوں میں مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائیگی جبکہ چیئرمین نیب کو اورنج لائن ٹرین منصوبے میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائیگا یہ بھی بتایاگیا ہے کہ چیئرمین پیر اور منگل کا دورہ میں ہی گزاریں گے اور نیب افسران کے مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے افسران سے خطاب بھی کرینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں