نیب نے خواجہ برادران کو 15اگست کو طلب کر لیا

اتوار 5 اگست 2018 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور نے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خواجہ برادران کو پیراگون سٹی کیس میں طلب کیا گیا ہے ۔خواجہ برادران کو 15 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ بردارن کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ طلب کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں