(ن) لیگ کا انتخابات کے دوران 38 حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کرنے کا دعویٰ

سابق وزیر قانون زاہد حامد کی سربراہی میں قانونی ٹیم تشکیل دیدی گئی ،ہائیکورٹ میں درخواست دائر کیے جانے کا امکان ‘ ذرائع

اتوار 5 اگست 2018 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات 2018 کے دوران 38 حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ سابق وزیر قانون زاہد حامد کی سربراہی میں قانونی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جس کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کے فیصلے کے تناظر میں بھی کام جاری ہے جس کے لئے تمام ثبوتوں کو مرتب کیا جائے گا اور38 حلقوں میں دھاندلی کے حوالے سے ثبوت پیش کئے جائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں