قیادت نے اصولی طور پر پنجاب میں اپوزیشن بنچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے‘ یوسف رضا گیلانی

عام انتخابات میں شفافیت پر تحفظات کے باوجود ہم جمہوریت کو کمزور نہیں کرنا چاہتے‘ مرکزی رہنما پی پی

اتوار 5 اگست 2018 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کی مسلم لیگ (ن)سے بات چیت جاری ہے تاہم پھر بھی پارٹی قیادت نے اصولی طور پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن بنچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دیگر جماعتوں کو پارلیمنٹ میں جانے پر راغب کیا کیونکہ ہم حکومت بنانے کے خواہشمند نہیںاورہمارا بنیادی ہدف یہ ہے کہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں شفافیت پر تحفظات کے باوجود ہم جمہوریت کو کمزور نہیں کرنا چاہتے۔سابق وزیراعظم نے بتایا کہ ہم نے دیگر جماعتوں کی طرح مسلم لیگ (ن)سے بات چیت کے دوران کوئی مطالبہ نہیں کیا،پنجاب اسمبلی میں 6 نشستیں ہونے کے باوجود پیپلز پارٹی کا کسی طرح کے انتظام کی جانب جانے کو ترجیح نہیں دی اور اس کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا ارادہ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں