جانور کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیم ’’بیٹر پاکستان‘‘ کے زیر اہتمام آگاہی مہم کا آغاز

اتوار 5 اگست 2018 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) جانور کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم ’’بیٹر پاکستان‘‘ کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا،اس موقع پر شرکاء اپنے ہمراہ جانور بھی لائے ۔

(جاری ہے)

تنظیم کی چیئر پرسن سارا گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں کی طرح جانوروں کے بھی حقوق ہیں ،ان کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنا جائز نہیں ،جس طرح ہم ان جانوروں سے کام لیتے ہیں اس طرح ان کی دیکھ بھال کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔

انتخابات کے دوران کچھ ایسے واقعات دیکھنے میں آئے تھے کہ سیاسی مخالفین کی جانب سے جانوروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو انتہائی غیر اخلاقی بات ہے ،ہماری اس مہم کابنیادی مقصد یہی ہے کہ جانوروں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اس کے لئے حکومتی سطح پر بھی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں