اقلیتوں کی خدمت کو عظیم مشن سمجھ کر سر انجام دے رہے ہیں‘ سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ

سکھوں اور ہندئوں کے مذہبی مقامات املاک او ر جائیدادوں کو محفو ظ بنانے کے احکامات جار ی کئے گئے ہیں ‘ طارق خان

اتوار 5 اگست 2018 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) بابا گور نانک انسان دوست شخصیت تھے اورانہوںنے انسانیت کی خدمت کا درس دیا ،پاکستان میں موجودہ سکھوں کے گورو دواروں کو سکھ مذہب کی ثقافت کے مطابق خوبصورت بنانے کے لیے تزئین و آرائش کے کام جاری ہیں اور یاتریوں کی رہائش کے لیے نئے کمروں کی تعمیر بھی شامل ہے ،ہم اقلیتوں کی خدمت کو عظیم مشن سمجھ کر سر انجام دے رہے ہیں ۔

یہ باتیں سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمد طارق خان نے با با گورو نانک جنم استھان کا دوررہ کرنے والے وفد کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔سیکرٹری بورڈ محمد طارق خان نے مزید بتایا کہ چیئرمین بورڈ طاہر احسان ،اقلیتوں کے مسائل حل کرنے اورٹرسٹ بورڈ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں چیئرمین بورڈ نے سکھوں اور ہندئوں کے مذہبی مقامات املاک او ر جائیدادوں کو محفو ظ بنانے کے احکامات جار ی کر رکھے ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹرسٹ بورڈ سکھوں اور ہندئوں کے حقوق و املاک کا محافظ ہے ہمارا محکمہ ہمیشہ ان کی خدمت کے لیے سرگرم عمل ہے مسلمان قوم اقلیتوں کے محبت کو اپنا دینی فریضہ سمجھتی ہے بابا گورو نانک کی تعلیمات کی وجہ سے آج سکھ مسلم دوستی کا رشتہ قائم ہے مہمانوں کو ننکانہ صاحب کے اہمیت کی بارے مکمل بریفنگ دی گئی اور انہیں گورو گھر کے خصوصی سروپے بھی دیے گئے وفد نے ٹرسٹ بورڈ کی کارکرگی کو خوب سراہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں