آپریشنل ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران اور اہلکاروںکو فائرنگ پریکٹس کرانی کی ہدایات جاری

پیر 6 اگست 2018 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے آپریشنل ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران اور اہلکاروںکو فائرنگ پریکٹس کرانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

آئی جی کی طرف سے سی سی پی او لاہور، ریجنل پولیس افسران اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کے نام جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آپریشنل ڈیوٹیوں پر تعینات تمام افسران اور اہلکاروں کو مختلف اقسام کے اسلحے کے ذریعے کم از کم دس رائونڈ فائرنگ کی پریکٹس کرائی جائے اور اس حوالے سے رپورٹ آئی جی آفس میں جمع کرائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں