پنجاب بھرمیں912ٹریفک حادثات میں6ا فراد جاںبحق1035زخمی

منگل 7 اگست 2018 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی912مختلف مقامات پرٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں06افراد جاں بحق جبکہ 1035شدیدزخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں406افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات6افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 454ڈرائیوز،26کم عمرڈرائیورز438مسافراور143پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ243ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت252متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد85حادثات میں97متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 70حادثات میں82متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1035متاثرین میں825مرد اور210خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں152فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 556 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ327زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں719موٹر سائیکلز،121آٹو رکشے،87موٹر کاریں،40وین12مسافربسیں،35ٹرک اور104دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں