طلبا اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

منگل 7 اگست 2018 17:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) نفیس ماڈل ہائی سکول اینڈ اکیڈمی‘ جمال پارک‘ شاہدرہ‘لاہور کے طلبا اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور آغوش گرائمر سکول جونیئر سیکشن‘ گرین ٹائون‘لاہورکے طلبا اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے مدرسہ سرفراز منیر‘ علی پارک‘ اچھرہ‘لاہور‘جامعہ عصر العلوم‘ صدر کینٹ لاہور‘دی ایوارڈ اکیڈمی‘ جڑانوالہ روڈ‘ برج اٹاری کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 206تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں