ریلوے ریزرویشن آفس ،ریلوے ملازمین کی سہولت کیلئے ریلوے واشنگ لائن لاہور میں نئے بنچ رکھوا دیئے گئے

منگل 7 اگست 2018 19:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کیلئے ریلوے ریزرویشن آفس لاہور اور ریلوے ملازمین کی سہولت کیلئے ریلوے واشنگ لائن لاہور میں نئے بنچ رکھوا دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اے سی،اکانومی ویٹنگ رومز اور واش رومز میں پانی کی بلاتعطل دستیابی کیلئے سٹیشن پر واٹر ٹینک بنا دیئے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو سٹیشن پر کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

مزید براں سٹیشن پر بہت جلد مسافروں کی سہولت کیلئے پرانے بنچ ہٹا کر نئے بنچ بھی رکھوا دیئے جائیں گے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے ان خیالات کا اظہار ریلوے سٹیشن پر اپنے دورے کے دوران کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے سٹیشن پر فلٹرائزڈ واٹر کولرز پہلے سے ہی دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈی ایس لاہور نے ڈویژنل کمرشل آفیسر غلام فرید اور ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر ناصر نذیر کو ہدایت کی ہے کہ سٹیشن پر مسافروں کیلئے دیگر سہولیات کو بھی رائونڈدی کلاک مانیٹر کیا جائے تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات دی جا سکیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے ویٹنگ رومز اور واش رومز میں پانی کی سپلائی پائپ لائنوں کے ذریعے ڈائریکٹ آتی تھی جس کی وجہ سے کبھی کبھار بجلی بند ہو جانے سے ویٹنگ رومز اور واش رومز میں پانی کا مسئلہ پیدا ہو جاتا تھا۔ بجلی بند بھی ہو تو واٹر ٹینک میں پانی کا کافی ذخیرہ ہوگااور مسافروں کو پانی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں