لیسکو میں بجلی کا ترسیلی نظام مستحکم ہے،کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیںکی جارہی ،چیف ایگزیکٹو

منگل 7 اگست 2018 21:18

لاہور۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو کو ڈیمانڈ کے مطابق بجلی فراہم کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں لاہور سمیت لیسکو ریجن کے تمام علاقوں میں معمول کے مطابق بجلی فراہم کی جارہی ہے، لیسکو کا سسٹم مکمل طور پر کام کررہا ہے اور پالیسی کے مطابق صرف ہائی لاسز فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ منگل کو سہ پہر این ٹی ڈی سی کے 220کے وی بند روڈ گرڈ اسٹیشن پر تکنیکی خرابی کے باعث انتہائی قلیل مدت کے لئے لیسکو کے 17 گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی جس کی بناء پر لیسکو کو بوجوہ مجبوری ۴ اضافی لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑی۔

این ٹی ڈی سی کے 220کے وی بند روڈ گرڈ اسٹیشن سے فیڈ ہونے ولے لیسکو کی132kv سید پور گرڈ، 132kvسبزہ زار، 132kvعلامہ اقبال ٹاون، 132kvماڈل ٹاون،132kv ریواز گارڈن، 132kvٹاون شپ، 132kvقرطبہ، 132kvشادمان،132kv لاہور کینٹ،132kv گلشن راوی، 132kvبندروڈ،132kv سگیاں، 132kvنارنگ، 132kvکالا شاہ کاکو، 132kvمریدکے ، 132kvشاہدرہ سکارپ اور132kv شامکے گرڈ اسٹیشنز پر لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران این ٹی ڈی سی اور لیسکو کے اعلی افسران موقع پر موجود رہے اور فیلڈ اسٹاف نے انتہائی کم وقت میں 220کے وی بند روڈ گرڈ اسٹیشن پر پیش آنے والی تکنیکی خرابی کو درست کرکے لیسکو کے گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی سپلائی بحال کردی ۔ترجمان لیسکو نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ بجلی سے متعلق انفرادی شکایات کے فوری ازالے کے لئے اپنی متعلقہ سب ڈویژن، ایس ایم سروس 8118 یا ہیلپ لائن 118 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں