ڈی سی لاہوکا نشتر ٹائون ،ڈی ایچ اے اور کینٹ کا دورہ،پولیو مہم کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات چیک کئے

منگل 7 اگست 2018 21:18

لاہور۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن(ر)انوار الحق نے نشتر ٹائون ،ڈی ایچ اے اور کینٹ کے علاقوں کا دورہ کیا۔سینئر ایڈمن آفیسر اسفند یار بلوچ،سی او ہیلتھ اتھارٹی لاہور ،اے سی کینٹ اور دیگر افسران ڈی سی کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے ان علاقوں میں پولیو مہم کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا۔ انہوں نے فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو بھی چیک کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈی سی نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیاجائے۔ڈی سی نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں