رجسٹرڈ خیراتی ادارے و تنظیمیں کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت کیلئے 10اگست تک ڈی سی آفس میں در خواست دیں، ڈی سی

منگل 7 اگست 2018 21:18

لاہور۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن(ر)انوار الحق نی کہا ہے کہ رجسٹرڈ خیراتی ادارے و تنظیمیں عید کے موقع پر کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت کیلئے 10اگست تک ڈی سی آفس میں در خواست دیںاور جن خیراتی اداروں کو پہلے بھی این او سی جاری کیے گئے ہیں ان کواس بار ترجیح دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیراتی ادارے و رجسٹرڈ تنظیمیں درخواست کے ساتھ پرانا اجازت کا این او سی اور فنڈز کے استعمال کی تفصیلات بھی ساتھ جمع کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے خیراتی ادارے و رجسٹرڈ تنظیمیں بھی درخواست جمع کر وا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام درخواستوں پر اجازت کے این او سی کا اجراء قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ سے مشروط ہو گااور 10اگست کے بعد جمع ہونے والی درخواست پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی کالعدم تنظیم یا اس کے ذیلی ادارے کو کھالیں اکٹھی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں