پھرواں گائوں میں پانچ افراد کے قتل کیخلاف مقتولین کے ورثاء کا ملزمان کے گھر پر دھاوال

منگل 7 اگست 2018 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) منگل کی صبح برکی کے علاقہ پھلرواں گائوں میں ہونے والے پانچ افراد کے قتل کیخلاف مقتولین کے ورثاء نے قتل میں ملوث ملزمان کے گھر پر دھاوال بول دیا احتجاجی ورثاء نے ملزمان کے گھر کو آگ لگا دی اور گھر میں داخل ہو کر موجود سامان کی توڑ پھوڑ کی جس کے بعد حملہ آور وہاں سے فرار ہوگئے ملزمان کے گھر پر دھاوا بولنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں پولیس نے گھر کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں سمیت فائر بریگیڈ کی گاڑیوں سے آگ پر قابو پایا یہ بھی بتایاگیا ہے کہ تھانہ برکی پولیس نے اس واقعہ کی ایف آئی آر درج نہیں کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اس سلسلے میں درخواست وصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں