لاہور ہائیکورٹ ، پی پی 123 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کیلئے درخواست پر ریٹرننگ افسر سے مکمل ریکارڈ طلب

منگل 7 اگست 2018 22:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صوبائی حلقے پی پی 123 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کیلئے درخواست پر ریٹرننگ افسر سے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا اور کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے حکم میں توسیع کر دی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے امیدوار سونیا علی رضا کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ درخواست گزار کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے کامیاب ہونے والے امید وار سید قطب علی شاہ کو صرف 70 ووٹوں کی برتری حاصل ہے درخواست گزار کے مطابق حلقے کے پولنگ اسٹیشنز پر درست گنتی نہ کرنے کی شکایات ہیں لیکن ریٹرننگ افسر نے درخواست دینے کے باوجود دوبارہ گنتی نہیں کرائی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں