کوئی ریاست کے ساتھ سیاست کرنے کاحق نہیں رکھتا : جمیل گوندل

آزاد اوربیدارعدلیہ مٹھی اشرافیہ کو عوام کاپیسہ ہضم نہیں کرنے دے گی

منگل 7 اگست 2018 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ25جولائی2018ء کے الیکشن شفاف تھے۔جودھاندلی سے الیکشن میں کامیاب ہوتے رہے اس بارانہیں دھاندلی کرنے کی آزادی ملی نہ اب وہ دھونس جمانے میں کامیاب ہوں گے۔کسی شخصیت یاجماعت کوریاست کے ساتھ سیاست کرنے کاحق نہیں پہنچتا۔ ریاستی ادارے اپنااپناآئینی کرداراداکررہے ہیں،جوخوش آئند ہے۔

سیاسی پارٹیوں کواپنے مفادات کے حصول کی خاطر ریاستی اداروں کی خودمختاری پرحملے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ آزاد اوربیدارعدلیہ مٹھی اشرافیہ کو عوام کاپیسہ ہضم نہیں کرنے دے گی،چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارکادم غنیمت ہے۔پاکستان میں بے رحم احتساب کومنطقی انجام تک پہچاناہوگا،کپتان عمران خان بھی سخت احتساب کے حامی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

محمدجمیل گوندل نے مزید کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالاراعظم جنرل قمرجاویدباجوہ کی قیادت میں ہمارے سرفروش اورجانبازفوجی پاک سرزمین سے انتہاپسندوں اوردہشت گردوں کاناپاک وجودمٹادیں گے۔ہم وطنوں سمیت اوورسیزپاکستانیوں کے دل اپنے فوجی جوانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فرض شناس اورنڈرسکیورٹی فورسز نے قیام امن کیلئے تاریخی کرداراداکیااورقربانیاں دیں۔

پاکستان میں پائیدارامن کیلئے پاک فوج کی کمٹمنٹ اورخدمات قابل رشک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان دنوںپاکستان کوجس قسم کے چیلنجزاورخطرات درپیش ہیں ان کامقابلہ اورسدباب کرنے کیلئے سبھی ریاستی ادارے ایک پیج پرہیں۔انتھک چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی اصلاحات سے عام آدمی کاعدلیہ پراعتمادبحال ہوا۔انہوں نے کہا کہ نیک نیت چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی طرف سے ڈیم کے قیام کیلئے سنجیدہ کوشش قابل قدر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں