خوشاب میں مسجد یمامہ کے مسئلے پر غیرجانبداری دکھائیں ورنہ کشیدگی ہوگی،مجلس احرار اسلام پاکستان

علاقے میں کشیدگی کی تمام ترذمہ داری سرکاری انتظامیہ اورقادیانیوںپرعائد ہوگی،ڈاکٹرعمر فاروق کا انتباہ

منگل 7 اگست 2018 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عمرفاروق احرار نے انتباہ کیاہے کہ سرکاری مشینری ضلع خوشاب میںقائد آباد کے 2ٹی ڈی اے کی مسجد یمامہ کے مسئلہ پراپنی غیرجانبداری کویقینی بنائے ورنہ کشیدگی جنم لے گی اوراس کی تمام ترذمہ داری سرکاری انتظامیہ اورقادیانیوںپرعائد ہوگی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ ایک ذہنی معذور،بدحواس شخص کی طرف سے قادیانی دکانوں کوتالے لگانے کے اقدام کی وجہ سے تحریک ختم نبوت کے دیرینہ اوربزرگ کارکن سید اطہرحسین گولڑوی اورمسجد یمامہ کی انتظامیہ کے عہدیداروںکے خلاف مقدمے کا اندراج انتہائی اشتعال انگیز بلکہ شرانگیز ہے اگر اس کاروائی کونہ روکا گیا اورمسجد یمامہ کی انتظامیہ کے خلاف یک طرفہ کاروائی واپس نہ لی گئی تو تحریک ختم نبوت کے مشترکہ پلیٹ فارم سے قائد آباد ،جوہرآباد اور خوشاب میںاحتجاجی مہم کاآغازکیاجائے گا ۔

ڈاکٹرعمرفاروق احرار نے الزام عائد کیاکہ سرکاری عہدیداروںپرموجود قادیانی افسران حالات کوخراب کرنے میںاہم کردار اداکررہے ہیں اورایک ایسی غیرمسلم اقلیت جواپنے آپ کوغیرمسلم تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیںاس کوپرموٹ کیاجارہاہے جوکوئی اچھاشگون نہیںہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں