ْڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی زیر صدارت خطر ناک عمارتوں کے حوالے سے اہم اجلاس

بدھ 8 اگست 2018 17:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی زیر صدارت خطر ناک عمارتوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں زون ، ایجوکیشن ، ہیلتھ اور بلڈنگ ونگ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور کو شہر میں موجود خطر ناک عمارتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میںموجود 488خطر ناک عمارتیںڈکلئیرقرار دی گئیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 230عمارتوں کو مرمت اور 147کو گرا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے محکمہ صحت کو اپنی خطر ناک قرار دی جانے والی عمارتوں کے بارے میں سیکرٹری صحت اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی۔ڈی سی لاہور نے محکمہ ایجوکیشن کو خطر ناک عمارتوں کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔انہوں نے محکمہ ہائوسنگ پنجاب کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے خطرناک قرار دئیے جانے والے کوارٹرز کے حوالے سے اقدامات کریں۔انہوں نے اجلاس میں نشتر، واہگہ زون کے متعلقہ افسران کی شرکت نہ کرنے پر وضاحتی نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ جن خطر ناک عمارتوں کے کورٹ کیس چل رہے ہیں ان میں لیگل ایڈوائزر کام تیز کریں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں