گراں فروشی کیخلاف کاروائی جاری ،8073دکانداروں کو حراست میں لیا گیا

بدھ 8 اگست 2018 17:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے کہا کہ شہر بھر میں گراں فروشی کیخلاف سخت کاروائی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم جنوری 2018سے لیکر اب تک 130502انسکپشنز کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ8073دکانداروں کو حراست میں لیا گیااور 2999گراں فروشوں کو سیدھا جیل بھیجا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 6719افراد کیخلاف مقدمات درج کیے جبکہ4863450روپے کے جرمانے کیے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گراں فروشی پر 2758چالان کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گراں فروشی پر شہر بھر میں ابھی تک 13083خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر)انوار الحق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گراں فروشی پر سخت کاروائیاں کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں