شہر کی تمام یونین کونسلز میں پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی

بدھ 8 اگست 2018 17:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کی تمام یونین کونسلز میں پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی ۔ڈی سی لاہور نے بتایا کہ لاہور کی17لاکھ 71ہزار بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں 4700 سے زائد ٹیمیں انسداد پولیو مہم کا حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور سب رجسٹرار پولیو ٹیموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں