لاہور،عیدالاضحی کی آمد،قربانی کے جانوروں کی چوری کی وارداتیں بڑھ گئی

مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر گھر میں گھس کر14چھترے ، ایک بکرا اور نقدی لوٹ لی

بدھ 8 اگست 2018 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) سگیاں پل کے علاقہ الجنت روڈ پر واقع ایک گھر میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے نتیجے میں چھ نامعلوم مسلح ڈاکو گھر سے لاکھوںروپے مالیت کے چودہ چھترے ،ایک بکرا اور تقریبا اڑھائی لاکھ کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں اہل خانہ کے مطابق چھ نامعلوم مسلح ڈاکو جو ایک پک اپ سمیت موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے تھے گھر کی دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر انہیں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی جس کے نتیجے میں ڈاکو گھر سے چودہ چھترے اور ایک بکرا اور اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ڈاکو جاتے ہوئے اہل خانہ کو رسیوں سے جکڑ دیا اور ان سے موبائل فون بھی چھین لئے پولیس نے نامعلوم مسلح ڈاکوئوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں