ْلاہور ،سابق رکن پنجاب اسمبلی حافظ نعمان کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات میں 29 اگست تک توسیع

بدھ 8 اگست 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق رکن پنجاب اسمبلی اور پارکنگ کمپنی کے سابق سربراہ حافظ میاں نعمان کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات میں 29 اگست تک توسیع کر دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس کاظم رضا شمسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حافظ نعمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا۔

درخواست میں بتایا گیا کہ حافظ نعمان 2008 میں ایم پی اے منتخب ہوا اور انہیں لاہور پارکنگ کمپنی کا اعزازی طور پر پہلا سربراہ مقرر کیا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق وہ صرف رسمی طور پر بورڈ میٹنگ میں حصہ لیتا رہے ہیں اور لاہورپارکنگ کمپنی سے کسی بھی مد میں ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا درخواست میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ حافظ نعمان نے دو برس پہلے 30 دسمبر کو لاہور پارکنگ کمپنی کی سربراہ کے عہدے سے استعفی دے دیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں وضاحت کی گئی کہ 2013میں لاہور پارکنگ کمپنی نے قانون کے مطابق اشتہار دیکر ٹھیکہ دیا اور ٹھیکوں میں شفافیت کو مدنظر رکھا گیا۔ درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ نیب کی لاہور پارکنگ کمپنی کی انکوائری غیر قانونی ہے لیکن اس کے باوجود ہر طرح کی تحقیقات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں۔درخواست میں بتایا گیا کہ حافظ نعمان ذیابیطس کا مریض ہیں اور ان کو خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار نہ لیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں