ڈولفن فورس نے خود کشی کی کوشش کرنیوالی14سالہ بچے کوبحفاظت چھت سے اتار لیا

بدھ 8 اگست 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عبدالرحمان نامی 14 سالہ بچے کی جانب سے خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے بتایاگیا ہے کہ کریم بلاک علامہ اقبال ٹائون کا رہائشی 14 سالہ عبدالرحمان اپنے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر تین منزلہ گھر کی چھت پر چڑھ گیا جہاں سے اس نے کودنے کی کوشش کی لیکن والدہ کی جانب سے پولیس کو دی جانے والی بروقت اطلاع کے نتیجے میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے کارروائی کر کے بچے کو چھت سے کودنے سے بچالیا یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پولیس اہلکار وں نے چودہ سالہ عبدالرحمان کے والدین کی سرزنش کی ہے اور انہیں بچوں کے ساتھ مثبت رویہ اپنانے کی ہدایت کی ہے ڈولفن فورس کی اس کارروائی ایس پی عبدالکریم نے اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے اور انہیں تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں