پنجاب بھرمیں826ٹریفک حادثات میں5 افراد جاںبحق961زخمی

بدھ 8 اگست 2018 20:52

پنجاب بھرمیں826ٹریفک حادثات میں5 افراد جاںبحق961زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی826مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں585افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں371افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات5افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 392ڈرائیوز،23کم عمرڈرائیورز436مسافراور133پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ207ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت223متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد95حادثات میں105متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 54حادثات میں58متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل961متاثرین میں760مرد اور201خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں158فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 549 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ254زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں680موٹر سائیکلز،114آٹو رکشے،80موٹر کاریں،34وین13مسافربسیں،31ٹرک اور95دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں