عمران خان کی بطور وزیر اعظم نامزدگی پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

بدھ 8 اگست 2018 20:55

لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) پاکستا ن تحر یک انصاف کی سینئر مرکز ی رہنما ء ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ عمران خان کی بطور وزیر اعظم نامزدگی ساری قوم کے جذبات کی ترجمانی اور پی ٹی آئی کی 22سالہ سیاسی جدوجہد کا وہ ثمر ہے جس کے مثبت اثرات ملک و قوم کے مستقبل پر مرتب ہوں گے، انشاء اللہ ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، ایک بیان میںانہوںنے کہا کہ عمر ان خان کی طرف سے پروٹوکول نہ لینا اور سادگی اختیار کرنا ثابت کرتا ہے کہ باقی وعدے بھی وفا ہوں گے اور سرکاری سطح پر کم سے کم خرچ کو یقینی بنایا جائے گا،عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کیا جائے گا اور فنڈز کے بے جا استعمال کی حوصلہ شکنی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ 6اگست کا دن ملکی سیاسی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا جس روز ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے قائد کو باقاعدہ قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر نامزدکیا گیا ہے جسے ساری پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے عمران خان جیسے دلیر، نڈر اور بے باک رہنما کی ضرورت تھی جو چیلنجز کا مقابلہ کر کے سرخرو ہوں گے اور خلوص نیت کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے پاکستان کو اقوام عالم میں ممتاز مقام دلائیں گے،انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام کی طرف سے مسترد ہونے والے شکست خوردہ عناصر اپنی خفت مٹانے کیلئے تحریک انصاف پر بے جا تنقید کر رہے ہیں،مفادات کی سیاست کرنے والوں کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،انہوں نے مزید کہاکہ(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہوجانا چاہیے، انشاء اللہ وفاق اور صوبوں میں تحریک انصاف حکومتیں قائم کرے گی اور عوامی امنگوں پر پورا تریں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں