ایل ڈی اے کے چار افسران کے تقر ر و تبادلے

بدھ 8 اگست 2018 21:10

ایل ڈی اے کے چار افسران کے تقر ر و تبادلے
لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے عبدالشکور رانا (پی ایم ایس ) گریڈ19کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز ) تعینات کر دیا ہے اور انہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہائوسنگ ) اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اربن پلاننگ ) کے عہدوں کے فرائض بھی انجام دینے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹر ز ) عبدالشکور رانا نے چار افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلز کنول قیوم کو تبدیل کر کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر ون جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر صدف کو ایڈمنسٹریٹو آفیسر ٹو تعینات کر دیا ہے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈکوارٹرز ) کے دفتر میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزادہ جواد کامر ان کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلز لگا دیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اربن پلاننگ ) کے دفتر سے سٹاف افسر عدنان شا ہد کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈکوارٹرز )کے دفتر میں تعینات کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں