اوکاڑہ میں ریلوے کی کروڑوں روپے کی اراضی واگزار کروالی گئی

بدھ 8 اگست 2018 21:13

لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر اوکاڑہ میں ریلوے کی زمین غیر قانونی قابضین سے واگزار کروانے کیلئے آپریشن ، ریلوے کی 3 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی ساڑھے 8 کنال زمین واگزار کروالی گئی ،تفصیلات کے مطابق ریلوے ا سٹیشن اوکاڑہ پر یارڈ کے قریب ریلوے کی تقریبا ساڑھے 8 کنال زمین غیر قانونی قابضین کے استعمال میں تھی جس کی مالیت 3 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ غیر قانونی قابضین نے ریلوے زمین پر کیٹل یارڈ اور ٹیکسی اسٹینڈز بنائے ہوئے تھے جو ان کیلئے بھاری آمدنی کا ذریعہ تھا۔ ریلوے انتظامیہ لاہور ڈویژن نے نشاندہی ہونے پر ریلوے پولیس کی مدد سے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 3 کروڑ 40 لاکھ کی زمین واگزار کروالی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس لاہور کا کہنا ہے کہ ریلوے کی زمین ریلوے کا قیمتی اثاثہ ہے جس کی حفاظت کرنا میرے اوالین فرائض میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی ریلوے کی زمین پر غیر قانونی قبضہ ہوا تو بلا تفریق آپریشن کیا جائے گا اور ریلوے کے قیمتی اثاثے کی حفاظت ہر قیمت پر کی جائے گی۔ سیکرٹری /چیئرمین ریلویز محمدجاوید انور اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمدآفتا ب اکبر نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور محمدسفیان سرفراز ڈوگر کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں