ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) انوارالحق کی خطر ناک عمارتوں کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت

بدھ 8 اگست 2018 21:13

لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) صوبائی دارلحکومت لاہورشہر میں488عمارتیں خطر ناک قرار دی گئیں ، 230عمارتوں کو مرمت اور 147کو گرا دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے محکمہ صحت،ایجوکیشن اور محکمہ ہائوسنگ کو خطر ناک عمارتوں کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت خطر ناک عمارتوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں زون ، ایجوکیشن ، ہیلتھ اور بلڈنگ ونگ کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور کو شہر میں موجود خطر ناک عمارتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے محکمہ صحت کو اپنی خطر ناک قرار دی جانے والی عمارتوں کے بارے میں سیکرٹری صحت اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو خط لکھنے کی ہدایت کی،ڈی سی لاہور نے محکمہ ایجوکیشن اور محکمہ ہائوسنگ پنجاب کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے خطرناک قرار دئیے جانے والے کوارٹرز کے حوالے سے اقدامات کریں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جن خطر ناک عمارتوں کے کورٹ میں کیس چل رہے ہیں ان میں لیگل ایڈوائزر کام تیز کریں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں