عمران خان کاوزیراعظم بننا پاکستانی عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں، ثوبیہ کمال

بدھ 8 اگست 2018 21:27

لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ثوبیہ کمال نے کہاہے کہ عمران خان کاوزیراعظم بننا پاکستانی عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں جو لوگ تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں ان کو منہ کی کھانا پڑے گی، عوام نے جس منشور کے لئے عمران خان کو ووٹ دیا ہے اس پر من و عن عملدرآمد ہو گا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف مثالی حکومت قائم کرے گی جس سے روایتی سیاست دانوں کا اقتدار پر دوبارہ قابض ہونا ناممکن ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور لیڈروں کو ہر قسم کی تفریق کو پیچھے چھوڑ کر اب پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے جدوجہد کرناہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں