پی ٹی آئی کی حکومت کے پہلے 100روز اب تک اقتدار میں آنے والی تمام حکومتوں سے مثالی ہوں گے، شنیلا روت

بدھ 8 اگست 2018 21:27

لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما شنیلا روت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے پہلے 100روز اب تک اقتدار میں آنے والی تمام حکومتوں سے بہت بہتر اور مثالی ہوں گے، اچانک لوڈ شیڈنگ کیوں بڑھی اس کی تحقیقات ہونی چاہئے کیونکہ جب مسلم لیگ (ن)کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرکے رخصت ہو رہی تھی تو اس وقت ن لیگ نے دعوی کیا تھا کہ ہم نے گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس کی تحقیقات ہونی چاہئے اور حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئے، ہم حلف اٹھانے کے بعد ہر ممکن کوشش کریں گے کہ عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عوام کی فی الفور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے اور جو بھی کوئی خرابی ہے اس کو فی الفور دور کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں