نومنتخب رکن اسمبلی شیخ سلمان نعیم پراثاثہ جات اورتعلیمی قابلیت درست ظاہرنہ کرنے کاالزام ،کیس الیکشن کمیشن کوبھیج دیاگیا

بدھ 8 اگست 2018 21:49

ملتان۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ نے پی پی 217کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی شیخ سلمان نعیم کی جانب سے اثاثہ جات اورتعلیمی قابلیت درست ظاہرنہ کرنے پران کی نااہلی کا کیس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا اور15دن کے اندرجواب طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں حمیدآبادکالونی کے رہائشی نویدانجم نے سلمان نعیم کے خلاف پٹیشن دائرکی تھی جس میںموقف اختیارکیاگیاتھاکہ نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی نے اثاثہ جات اورتعلیمی قابلیت درست ظاہرنہیں کی تھی ۔

کیس کی سماعت جسٹس مزمل اخترشبیرنے کی ۔پٹیشن میںسلمان نعیم پر2شناختی کارڈرکھنے اورایک ہزارسی سی کاررکھنے کابھی الزام ہے۔رکن صوبائی اسمبلی نے پارٹی فارم پرتعلیمی قابلیت گریجویشن جبکہ کاغذات نامزدگی میں انٹرمیڈیٹ تعلیم لکھی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں