پنجاب اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو بلائے جانے کا امکان

بدھ 8 اگست 2018 21:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو بلائے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 13اگست کو اجلاس بلائے جانے کی صورت میں نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

15اگست کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کا انتخاب ہوگا جبکہ 17اگست کو قائد ایوان کے لئے ووٹنگ ہو گی ۔قانون کے مطابق نو منتخب اراکین کیلئے انتخاب کے 21روز میں حلف لینا ضروری ہوتا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں