دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے ایل ڈی اے کے تمام افسران دو دن ،گریڈ 16تک کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ جمع کروائینگے

ایل ڈی اے نے یوم آزادی کی تقریبات کا شیڈول مرتب کر لیا ‘ 14 اگست کی شام نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملی نغموں کا گرینڈ کنسرٹ منعقد کیا جائے گا

بدھ 8 اگست 2018 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ کی طرف سے قائم کئے جانے والے فنڈ میں ایل ڈی اے کے گریڈ 17اور اس سے اوپر کے تمام افسران دو دن جبکہ گریڈ ایک سے 16تک کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ جمع کروائیں گے - ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر ایل ڈی اے نے یوم آزادی کی تقریبات کا شیڈول مرتب کر لیا ہے -13اگست کی شب علیم ڈار کرکٹ اکیڈمی جوہر ٹائون اور منظور شدہ پرائیوٹ رہائشی سکیموں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ الجلیل گارڈن ہائوسنگ سکیم شرقپور روڈ میں ملی نغموں کا کنسرٹ منعقد کیا جائے گا -14اگست کی شام کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملی نغموں کا گرینڈ کنسرٹ منعقد کیا جائے گا -علیم ڈار کرکٹ اکیڈمی جوہر ٹائون میں فلڈ لائٹ کرکٹ میچ ‘ ہاکی سٹیڈیم جوہر ٹائون میں فلڈ لائٹ ہاکی میچ اور ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جو ہر ٹائون میں کنسرٹ منعقد کیا جائے گا -اس کے علاوہ پرائیوٹ رہائشی سکیموں میں بھی ملی نغموں کے کنسرٹ منعقد کئے جائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں