بلوچستان کے حالات مجموعی طور پر کل سے بہت بہتر ہیں، نگران صوبائی وزیر قانون و خزانہ ضیاء حیدر رضوی

بدھ 8 اگست 2018 22:29

لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) دہشت گردی پوری قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے اسے کسی ایک گروہ ، نسل یا خطے کے ساتھ منسوب کر نا تعصب کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔قومی سلامتی کے ذمہ دار اور امن و امان قائم کرنے والے ادارے دن رات اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔بلوچستان کے حالات مجموعی طور پر کل سے بہت بہتر ہیں اورمستقبل میں مکمل امن کی نوید لائیں گے ۔

پاک چائنا اکنامک کاریڈور خطے کے عوام میں پھیلنے والی مایوسی اور جارحانہ رویوں کے خاتمے کا سبب بنے گا۔ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر قانون و خزانہ پنجاب ضیاء حیدر رضوی نے سانحہ کوئٹہ 8اگست 2016ء کی دوسری برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ ایک قومی المیہ ہے۔

(جاری ہے)

دو سال قبل کوئٹہ میں ہونے والے خود کش حملہ میں انصاف کی جنگ لڑنے والوں کو ٹارگٹ کیا گیا ۔

56سے زائد وکلاء سمیت 70شہادتوں اور سینکڑوں زخمیوں نے پورے ملک کو سوگوار کیا ۔ نگران وزیر قانون نے وکلاء برادری برادری سے اظہار کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں اورملک میں امن و امان اورقانون کی بالا دستی کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھیں وہ کہیں خود کو تنہاء نہیں پائیں گے ۔ پوری قوم ان کے شانہ بشانہ چلنے کو تیار ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں