دیر ینہ دشمنی پر ایک ہی خاندان کے 5 افراد کا قتل معاشرے کے اندر جہالت اور عدم برداشت کا منہ بولتا ثبوت ہے

سٹریٹ کرائم ، لوٹ مار اور ڈ کیتی کی ورداتوں نے شہر یان لاہور کو شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے : ذکراللہ مجاہد

بدھ 8 اگست 2018 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے تھانہ برکی کی حدود پھلرواں گائوں میں دیرنیہ دشمنی پر ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیر ینہ دشمنی پر ایک ہی خاندان کے 5 افراد کا قتل معاشرے کے اندر جہالت اور عدم برداشت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

اس معاملے میں حکومتی اداروں اور میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے ۔ اگر ہمارے ملک میں بروقت مجرموں کی سرکوبی کا نظام بن جائے تو اس طرح خاندان کے خاندان قتل گری کی آگ میں تباہ ہونے سے بچ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا اوردیگر ذرائع ابلاغ اصلاح معاشرے کے لیے بے مقصدیت پر مبنی تفریحی پروگراما ت کی بجائے معاشرے کی تعلیم و تربیت میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے قوم کی رہنمائی کریں تو اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سٹریٹ کرائم ، لوٹ مار اور ڈکیتی کی ورداتوں نے شہریان لاہور کو شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ چور، ڈاکوں کھلے عام چوری اور ڈاکے مار رہے ہیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس کی فضا پھیلی ہو ئی ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ امن وامان نافذ کرنے والے اداروں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ صرف وی آئی پیز کو پروٹوکول دینے کی بجائے اپنی اصل ذمہ داری ادا کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کریں تاکہ معاشرے میں بیگاڑ پیدا کرنے والے عناصر کھلے عام گومنے کی بجائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں