پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں‘عزیز الرحمن چن

جمعہ 10 اگست 2018 15:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی مفاہمت کی سیاست، دانشمندی اور مدبرانہ حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں جمہوری حکومتیں اپنی مدت پوری کر رہی ہیں پاکستان کی ترقی کا راز جمہوریت میں پنہاں ہے،پارلیمانی جمہوریت پاکستان کی سیاست کی اساس ہے،پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لئے تمام سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے ذریعے ہی لوگوں کا جمہوریت پر یقین مضبوط کیا جاسکتا ہے، جب تک لوگوں کو اپنے مینڈیٹ کے چوری ہونے کا خوف رہے گا تب تک ان کا جمہوریت پر یقین پختہ نہیں ہوگا یہ ہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی صاف اور شفاف انتخابات پر زور دیتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں