پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا حسین گلدستہ ہے،یہاں اقلیتیں محفوظ ہیں ‘مقررین

جمعہ 10 اگست 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ و بین الکلیسیائی اتحاد کے زیرِاہتما م پاپائی کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ ویٹکن روم کے سابق صدر کارڈینل جین لوئیس توران کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے بین المذاہب تعزیتی کانفرنس کھیڈر ل چرچ لارنس روڈ لاہور میں فضیلت ماب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء ( چیرمین قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ و بین الکلیسیائی اتحاد (کاتھولک بشپس کانفرنس پاکستان ) کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔

جس میں مسلم اور مسیحی مذہبی رہنمائوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، مولانا محمد عاصم مخدوم ، فادر فرانسس ندیم ، فادر عنائت برنارڈ، فادر قیصر فیروز، مفتی سید عاشق حسین ، ڈاکٹر بدر منیر ،،علامہ اصغرعارف چشتی، فادر نقاش اعظم ، فادر مقصود نذیر ، فادر جیمس چنن،فیروز اعجازبٹ ، نثار برکت ، فادر رفحان فیاض، فادر اشفاق انتھونی ، فادر لعذر اسلم، برادر اعظم ، فادر فرانسس صابر، فادر فیاض رفیق، سسٹر صاحبات اور مناد صاحبان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فضیلت ماب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارڈینل جین لوئیس توران نے ہمیشہ مسیحیوں اور مسلمان بھائیوں کو اتفاق اور یکجہتی کا عندیہ دیا۔ انہوں نے اپنے پیغامات میں فروغ امن اور مکالمہ کے فروغ کیلئے بھرپور اپیل کی اور انہوں نے معاشرے میں عدمِ برداشت کے خاتمہ پر پر زور دیا ۔مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہاکہ کارڈینل جین لوئیس کی وفات بین المذاہب مکالمہ کے لئے ایک نقصان دہ ہے ،مسلم مسیحی بھائی چارے اور رواداری کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں ،اور پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا حسین گلدستہ ہے،پاکستان میں پہلی بار تین ارکان جنرل نشستوں پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں ۔

فادر فرانسس ندیم نے کارڈینل جین لوئیس توران کے حالاتِ زندگی مختصر ۱ً پیش کئے اور کہاکہ توران کی زندگی ہم سب کے لئے ایک ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے، فادر عنائیت برنارڈ نے کارڈینل جین لوئیس توران کی کلیسیائی خدمات پر روشنی ڈالی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں