جشن آزادی کنسرٹ کے انتظامات کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ایل ڈی اے کا کیمپ آفس قائم کر دیا گیا‘آمنہ عمران خان

دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے سپریم کورٹ کے فنڈ میں عطیات جمع کرانے کے لئے بنک کا بوتھ بھی قائم کیا جائیگا‘ڈی جی ایل ڈی اے

جمعہ 10 اگست 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے کہا ہے کہ 14اگست کو جشن آزادی کے موقع پر ملی نغموں کا کنسر ٹ منعقد کرنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی خاطر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ایل ڈی اے کاکیمپ آفس قائم کرکے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔کنسرٹ شام چھ بجے سے شروع ہو کر رات گیارہ بجے تک جاری رہے گا جس میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ فیملیز بھی شرکت کریں گی ۔

(جاری ہے)

کنسرٹ میں شرکت کرنے والوں کی طرف سے دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ کی طرف سے قائم کئے جانے والے فنڈ میں عطیات جمع کرانے کے لئے بنک کا بوتھ بھی قائم کیا جائے گا۔ اس موقع پر فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی پلان مرتب کیا جا رہا ہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے اور گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے ٹریفک پلان بھی تیار کیا جا رہا ہے ۔ جشن آزادی کنسرٹ کو کامیاب بنانے اور شہریوں کو ضروری سہولتیں مہیا کرنے کے لئے ایل ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کی سربراہی میں عملے کی سات ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 14اگست کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اپنے فرائض انجام دیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں