لاہور‘قتل کی لرزخیز واردات‘ 9نامزد ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک

جمعہ 10 اگست 2018 20:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) تھانہ برکی پولیس کی انویسٹی گیشن ٹیم نے برکی کے علاقہ پھلروان گائوں میں پانچ افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات کی تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے پانچ افراد کے مقدمہ کے قتل کے نامزد 9 ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کر دیئے ہیں اور اس سلسلے میں پولیس حکام نے نادرا کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے جبکہ پولیس قتل کی اس واردات میں ملوث ملزمان میں سے تاحال کسی ایک ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی، واضح رہے کہ پولیس تمام ملزمان کے بنک اکائوٹس پہلے ہی منجمد کروانے کے ساتھ ساتھ تمام ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈال چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں