سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں آئندہ سال کے دوران ایک لاکھ درختوں کا اضافہ کیا جائیگا

جمعہ 10 اگست 2018 18:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی سندرانڈسٹریل اسٹیٹ میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کے مطابق شجرکاری مہم کے سلسلہ میں 63ایکڑاراضی پر درخت لگانے کے سلسلہ جاری ہے اور آئندہ سال کے دوران ایک لاکھ درختوں کا اضافہ کیا جائیگا۔ ان درختوں میں زیادہ تر فوکس فروٹ کے درختوں پر ہوگا۔ یہ بات سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی بورڈ آف مینجمنٹ کے صدر ملک عثمان نے گزشتہ روز سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں شجرکاری مہم کے آغاز میں کیا، جبکہ سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب جاوید اقبال بخاری نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

شجرکاری مہم میں ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی شرکت کر رہی ہیں۔ سندر بورڈ آف مینجمنٹ کے صدر عثمان ملک نے بتایاکہ شجرکاری مہم کے سلسلہ میں سندر اسٹیٹ میں فیکٹری مالکان نے پندرہ ہزارپودے فراہم کیئے ہیں۔سیکرٹری انڈسٹریز جاوید اقبال بخاری نے سندر اسٹیٹ میں گرین آئوٹلک کیلئے بورڈ آف مینجمنٹ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ سندر اسٹیٹ پاکستان میں گرین آئوٹلک کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔ تقریب میں پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چئیرمین عبدالباسط ، چیف ایگزیکٹو آفیسر شہریارسلیم اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں