قربانی ہرصاحب نصاب آزادمسلمان پرواجب ہے‘ڈاکٹرراغب نعیمی

ادائیگی سنت ابراہیمی ؑکی مقصدصرف رضائے الہٰی کاحصول ہونے چاہیے‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

جمعہ 10 اگست 2018 18:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ قربانی ہرصاحب نصاب آزادمسلمان پرواجب ہے۔اسلامی تعلیمات کاتقاضہ ہے قربانی کاجانورکسی قسم کی ظاہری نمودو نمائش اوردکھاوئے سے پاکہ ہونا چاہیے۔ادائیگی سنت ابراہیمی ؑکی مقصدصرف ا اور صرف رضائے الہٰی کاحصول ہونے چاہیے۔

کیونکہ سنت ابراہیمی ؑکی ادائیگی قرب خداوندی کاایک اہم ذریعہ ہے ۔ عیدقربان مسلمانوںکے لئے ناصرف منفردحیثیت کی حامل ہے،بلکہ اسلامی اقداراورروایات کی عکاس بھی کرتی ہے۔قربانی کاجانور خریدتے وقت اس بات خاص رکھاجائے کہ قربانی کاجانورظاہری نقائص سے با لا تر ہو نے چاہیے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے خطبہ جمعةالمبارک کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ قربانی عبادات مالیہ میں سے ایک عظیم عبادت ہے جو صاحب استطاعت افراد پر ہر سال مخصوص ایام اور اوقات میں واجب ہے،یہ حقیقت میں رب کریم کے پیارے خلیل حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس عظیم قربانی کی یاد ہے جب آپ نے مسلسل تین راتیں عالم خواب میں قربانی کا حکم پاکر اپنی جان سے عزیز لخت جگر حضرت اسماعیل ذبیح اللہ علیہ السلام کے پھول کی پتی سے نازک اور ریشم سے نرم گلے پر اپنے رب کے حکم کی تعمیل میں چھری رکھ دی تھی اور اس قربانی کے سبب رضائے الٰہی کی حدوں کو چھو کر ملائکہ کو بھی حیرت میں ڈال دیا تھا اور یہ واضح کردیا کہ ابراہیم کا دل اپنے رب کے سوا کسی کا مسکن نہیں۔

وہ محبت الٰہی سے معمور ہے۔ کسی اور کی محبت اس پر غالب نہیں۔ اسکے تمام تر جذبات محبت خداوندی کے تابع ہیں۔ رب کریم کو یہ ادا پسند آئی اور اپنے پیارے خلیل کی اس قربانی کو اپنی بارگاہ عالیہ میں شرف قبولیت عطا فرما کر جبرائیل امین کو جنت سے دنبہ لے جانے کا حکم ارشاد فرمایا۔ اور اسے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جگہ ذبح کرایا۔ پھر رب کریم نے اس سنت ابراہیم کو ہمیشہ کے لئے باقی رکھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں