رائے ونڈ ‘نجی کالج کی طالبات کا یوم آزادی کے موقع پر دس ہزار پودے لگانے کا عزم

جمعہ 10 اگست 2018 18:05

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) نجی کالج کی طالبات کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر دس ہزار پودے لگانے کا عزم ،طالبات نے اپنے گھروں اور تعلیمی اداروں میں چار روز میں پودے لگانے کا عمل شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق رائے ونڈ کے نجی کالج کے کی طالبات نے جشن آزادی کے موقع پر جھنڈیوں کی بجائے ملک میں سبز انقلاب لانے کیلئے رائے ونڈ بھر میں دس ہزار پودے لگانے کا سلسلہ اپنے کالج میں پانچ سو پودے لگا کر کیا ۔

طالبات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں سبز انقلاب لانے اور پاکستان کو سرسبز بنانے کیلئے عملی اقدام اٹھایا ہے اس اقدام سے پورے ملک کی طالبات کے اندر جذبہ حب الوطنی پیدا ہوگا طالبات گھروں اور درسگاہوں میں جائیں اور اپنے حصے کے پودے لگائیں تاکہ پاکستان کو درپیش ماحولیاتی مسائل سے نجات مل سکے اس موقعہ پر تقریب کے مہمان خصوصی میاں ماجد افضل نے طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے کیش پرائز دئیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں