یوم آزادی ،اہم شاہراہوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا‘کیپٹن (ر) انوار الحق

جمعہ 10 اگست 2018 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور چیف سیکر ٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں یوم آزادی پاکستان کو زندہ قوموں اور حب الوطنی سے سرشار قوموں کی طرح شایان شان طریقے سے منائے گی، یوم آزادی کی تقریبات کے انعقاد کے لئے مختلف محکموں نے کام شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں شہر کی اہم شاہراہوں مال روڈ، مین بلیوارڈاور اقبال روڈ کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گاجبکہ گریٹر اقبال پارک، گلشن راوی پارک، باغ جناح اور سینٹ میری پارک کو بھی برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔پارکوں، شاہرائوں کی طرح اہم چوراہوں جن میں حسین چوک،مین مارکیٹ، لبرٹی چوک ، اللہ ھو چوک اور واپڈا چوک کو پاکستانی جھنڈوں سے سجانے کے ساتھ ساتھ لائٹنگ کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسطرح سول ڈیفنس کے ملازمین 14اگست کے روز منعقد ہونے والی مرکزی تقریب کی تقریب سے قبل بم ڈسپوزل سکواڈ پورے باغ کی سویپنگ کرے گا جبکہ 08:58منٹ پر شہر کے 17مقامات پر سائرن بجایا جائے گا جس کے لئے سائرن نصب کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ اسطرح ریسکیو 1122شہر کی17مقامات پر اپنی ایمبولینس کھڑا کرے گی اور شہر کے 16مقامات پر فائر وہیکل اور 55مقامات پر موٹر سائیکل ایمبولینس کھڑی کی جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں