پولیس نی61ڈکیت گینگز کی152 ممبران کو گرفتار کر کی64لاکھ سے زائد رقم برآمدکر لی

جمعہ 10 اگست 2018 18:17

لاہور۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) لاہور پولیس نی61ڈکیت گینگز کے 152 ممبران کو گرفتار کر کے شہریوں سے لوٹی ہوئی64لاکھ سے زائدرقم برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کردی۔ملزمان سے دورانِ تفتیش مزید115 مقدمات ٹریس کئے گئے جن سے مزید برآمدگی بھی متوقع ہے۔شہر میں ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران05 کلاشنکوف، 42 رائفلز، 32 بندوقیں،360 پسٹلز، 04خنجر ،01 کاربین اور5672 گولیاںبرآمد کر کی431 ملزمان گرفتار کئے ہیں جن کے خلاف424 مقدمات درج کئے گئے۔

شہر میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 444 ملزمان کوگرفتارکیا گیا جن کے قبضہ سے 04کلوسے زائد ہیروئن ،85کلوسے زائد چرس،740 گرام افیون اور 6460شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔اسی طرح ماہِ جولائی میں قمار بازی کے خلاف کارروائی کے دوران433 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف 44 مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے 03لاکھ سے زائدرقم برآمدکی گئی ۔

(جاری ہے)

تمام ڈویژنل ایس پیز کوقحبہ خانوں میں ملوث ملزمان خلاف خصوصی مہم چلانے کا حکم دیا گیا تھاجس کے بعد171ملزمان گرفتار کر کی34 مقدمات درج کر لیئے۔گذشتہ ماہ کیٹیگری Aکی09 ،کیٹیگری B کے 175 اشتہاری مجرمان اور769 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔ ماہِ جولائی میں ون ویلنگ میں ملوث73 ، پتنگ بازی میںملوث 74 ، ہوائی فائرنگ میں ملوث 19 ، گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 95، پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر396، فارنر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 02، میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر 01 اور لائوڈاسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر29ملزمان کو گرفتار کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہورشہزاد اکبر نے اس موقع پر کہا کہ لاہور پولیس کے تمام افسران کوشہر میں جرائم کیخلاف جاری کارروائیوںکو مزید تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس شہریوں کی جان ومال کے خاطر تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ تمام ڈویژنل ایس پیز کو سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے ۔ شہر میں بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ یا منظم گروہ کی ایک بھی شکایت نہیں اور شہر کے امن وامان کی صورتحال پرُامن ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں