پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقلیتوں کا عالمی دن( کل) منایا جائیگا

جمعہ 10 اگست 2018 18:17

لاہور۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقلیتوں کا عالمی دن کل 11اگست کوبھرپور طریقے سے منایا جائے گا، اس موقع پر اقلیتی برادری کی تعمیر ملت کیلئے دی جانے والی قربانیوں اور خدمات کو اجاگرکیا جائے گا، اقلیتوں کا عالمی دن کے موقع پر اقلیتی برادری کے حقوق کی پاسداری اور ان کے تحفظ کا عہد کیا جائیگا،انسانی حقوق و اقلیتی امور کے نگراں وزیر پنجاب چوہدری فیصل مشتاق نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو پر امن اور باوقارزندگی گزارنے کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے‘ انہوں نے مزید کہا کہ قائد کا خواب ایسے ملک کا قیام ہے جس کی بنیاد تعداد نہیں بلکہ مساوات اور شہریوں کا بہتر معیار ذندگی ہے‘ صوبائی وزیر چوہدری فیصل مشتاق نے مزید کہا کہ حکومت اس حقیقت سے مکمل طور پرآگا ہ ہے کہ اقلیتی برادری کو غربت اور تعلیم سے متعلقہ کچھ مسائل درپیش ہیں جن کا حل وقت کی ضرورت ہے‘ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے اپنے مینڈیٹ کے اندر رہتے ہوئے اقلیتی برادری کو تحفظ اور پر امن ماحول فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے‘ اپنے پیغام کے اختتام میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں