لاہور،ایمان کی دعوت ہی پوری امت کی سلامتی کی ضامن ہے،رہنما مجلس احرار اسلام پاکستان

جمعہ 10 اگست 2018 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میا ںمحمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار اور قاری محمد قاسم بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میںکہاہے کہ ایمان کی دعوت ہی پوری امت کی سلامتی کی ضامن ہے ،انہوں نے کہا کہ اللہ کی مخلوق انسانی قوانین کی وجہ سے تباہی کی طرف جارہی ہے ،الہامی قوانین کا نفاذ ہوگا تو ہر سو امن ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی حاکمیت قائم کرنے کی پرامن جدوجہد کرنا ہر مسلمان کا فرض منصبی ہے ،انہوں نے کہا کہ قوم کے ٹیکسوں سے عیاشیاں کرنے والے ملک کی نظریاتی سرحدوں کومنہدم کررہے ہیں اور دینی اداروں کا گھیرا تنگ کرنا امریکی ایجنڈے کاحصہ ہے جو دینی قوتوں کے لئے قابل قبول نہیں ہے،انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی نئی حکومت کے اچھے کام میںتعاون کریںگے اوربرائی کے ہرکام میںرکاوٹ ڈالیںگے اوریہ طرزعمل قرآنی تعلیمات سے ہی اخذکردہ ہے۔انہوںنے اس امید کااظہاربھی کیاکہ عمران خان اپنے اعلان اوروعدے کے مطابق ریاست مدینہ کی طرز پراسلامی فلاحی ریاست کا قیام عمل میںلائیںگے اورمعاشرے سے برائیاںختم کرنے کے لیے اقدامات کریںگے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں