یوم آزادی پورے ایمانی جوش وجذبہ سے منایا جائے، مولانا سید عبد الخبیر آزاد

جمعہ 10 اگست 2018 20:33

لاہور۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) خطیب بادشاہی مسجد وچیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ہم 72 واں جشن یوم آزادی منا نے جا رہے ہیں اس موقع پر تمام اہل وطن پاکستانیوں کو میری طرف سے یوم آزادی مبارک ہو،یوم آزادی پاکستان14گست 2018 پورے جوش و جذبہ اورایمانی ولولے کے ساتھ منایا جائے ،وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اللہ تعالیٰ ہمارے اس پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ آباد وشاد رکھے ،اور اہل وطن کو خوشیاں و ترقیاں نصیب فرمائے ،آمین،یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم ڈیم تعمیراتی فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،یقینا یہ ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روزیہاں جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے اسلامی ترقیاتی بینک سعودی عرب کے اعلامیہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک سعودی عرب کا پاکستان کو قرض کی آمادگی کا اظہار پاک سعودی عرب دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،یقینا اس وقت ملک پاکستان شدید مالی بحران کا شکار ہے ،یقینااس مشکل کی گھڑی اور کڑے وقت میں سعودیہ کے تعاون سے پاکستان مالی بحران سے نکل پائے گا ،اس سے پاک سعودی عرب دوستی اور مضبوط ہوگی، آخر میںمولانا سید عبد الخبیر آزاد نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس پیارے وطن پاکستان کو استحکام نصیب فرمائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں