لاہور، یوم آزادی تقریبات کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے محکمہ داخلہ پنجا ب کی سکیورٹی گائیڈ لائن جاری

جمعہ 10 اگست 2018 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے حوالے سے منعقد کی جانیوالی تقریبات کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی گائیڈ لائن جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں سکیورٹی اداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 14 اگست کو جشن آزادی کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریبات کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حکم جاری کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقعہ پر کسی بھی کالعدم تنظیم کا کوئی کارکن اگر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کا مرتکب پایا جائے تو اسی کے خلاف دہشت گردی کے تحت مقدمات درج کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں