شہریوں کو لفٹ کے بہانے لوٹنے والی 2 مبینہ نوسر باز خواتین ساتھی سمیت پکڑی گئیں

ہفتہ 11 اگست 2018 19:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں شہریوں کو لفٹ کے بہانے لوٹنے والی 2 مبینہ نوسر باز خواتین ایک ساتھی سمیت پکڑی گئیں۔

(جاری ہے)

ایک شہری قیصر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے الزام لگایا کہ خواتین اور ان کا ساتھی پیکو روڈ پر بلیک میلنگ کے ذریعے لوگوں سے رقم بٹورتے ہیں۔جھانسے میں نہ آنے والوں کو زیادتی کے الزام سے ڈرایا جاتا ہے۔ پولیس نے لڑکیوں کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں