چوہدری سرور گڈ گورننس کیلئے صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت کرینگے‘ مسرت چیمہ

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے بھی صاف ستھری شخصیت کو نامزد کیا جائیگا ‘ ممبر ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل

ہفتہ 11 اگست 2018 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے گورنر پنجاب کے عہدے پر نامزدگی پر چوہدری محمد سرور کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری سرور صوبے میں گڈ گورننس کیلئے صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ چوہدری محمد سرور نے ماضی میں بھی گورنر پنجاب کے عہدے پر موجود رہتے ہوئے صوبے کی ترقی اور سیاست میں رواداری کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرو ر کے بطور گورنر پنجاب نامزدگی سے پی ٹی آئی کو بھی مزید تقویت ملے گی اورگڈ گورننس کیلئے صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت کریں گے ۔ مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے بھی صاف ستھری شخصیت کو نامزد کیا جائے گا اور سب سے پہلی ترجیح عوام کی زندگیوں میں خوشحالی اور آسودگی لانا ہوگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں